فرید جاوید
1927-1977 | کراچی پاکستان
اردو شاعر
فرید جاوید (پیدائش: 8 اپریل، 1927ء – وفات: 27 دسمبر، 1977ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے خوش بیان شاعر تھے۔
| فرید جاوید | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 8 اپریل 1927ء سہارنپور ، برطانوی ہند |
| وفات | 2 دسمبر 1977ء (50 سال) کراچی ، پاکستان |
| مدفن | سخی حسن ، کراچی |
| شہریت | پاکستان |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | شاعر |
| پیشہ ورانہ زبان | اردو |
حالات زندگی
فرید جاوید 8 اپریل، 1927ء کو سہارنپور، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان منتقل ہو گئے اور درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔ ان کا مجموعہ کلام سلسلہ تکلم کا کے نام سے اشاعت پزیر ہو چکا ہے۔
تصانیف
سلسلہ تکلم کا
وفات
فرید جاوید 27 دسمبر، 1977ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ انھیں کراچی کے سخی حسن قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
نمونہ کلام
اشعار
| گفتگو کسی سے ہو تیرا دھیان رہتا ہے |
| ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے سلسلہ تکلم کا |
| ہمیں بھی اپنی تباہی پہ رنج ہوتا ہے |
| ہمارے حال پریشاں پہ مسکراؤ نہیں |
| کتنی رنگینیوں میں تیری یاد |
| کس قدر سادگی سے آتی ہے |
| طرب کا رنگ محبت کی لو نہیں دیتا |
| طرب کے رنگ میں کچھ درد بھی سمو لیں آج |
| بات کو سمجھ لینا عام بات ہے لیکن |
| بات کی نزاکت کو لوگ کم سمجھتے ہیں |