ریاض بٹالوی
1937—2003 | لاہور ، پاکستان
ممتاز صحافی ، کالم نگار ، ڈرامہ نویس
فیچر نگاری میں بے حد مقبول
| ریاض بٹالوی | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | سنہ 1937ء بٹالا |
| تاریخ وفات | 15 جنوری 2003ء (65–66 سال) |
| شہریت | پاکستان |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | صحافی |
حالات زندگی
ریاض بٹالوی 5 فروری 1937ء کو بٹالہ ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے تھے۔ روزنامہ مشرق اور کوہستان سے وابستہ رہے۔ وہ پاکستان کے مشہور فیچر رائٹرز میں شمار ہوتے تھے۔ ان کے فیچرز کو پاکستان ٹیلی وژن نے ڈرامائی تشکیل دے کر ایک حقیقت ایک فسانہ کے نام سے پیش کیا۔ اس سلسلے کے تمام ڈرامے بے حد مقبول ہوئے جن میں روبی کس کی بیٹی ہے، دبئی چلو، سناٹا، وہی منزلیں وہی راستے، عکس اور آئینے، وارث، تلاش اور خلش کے نام سرفہرست ہیں۔ 14 اگست 1986ء کو انھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا۔ ریاض بٹالوی کا انتقال 15 جنوری 2003ء کو لاہور میں ہوا اور وہ مومن پورہ کے قبرستان میں دفن کیے گئے۔
تصانیف
- لیڈران کرام
- اور فرات بہتا رہا
- ایک پیسے میں دو ٹینک
- سچی کہانیاں