Skip to content
حنیف اسعدی

حنیف اسعدی

1919 | شاہ جہاں پور
پاکستانی نعتیہ شاعر

حنیف اسعدی
معلومات شخصیت
اصل نامحنیف احمد
قلمی نامحنیف اسعدی
والد کا ناممحمد صدیق حسن اسعد شاہ جہاں پوری
پیدائش1919 شاہ جہاںپور ہندوستان
وفاتکراچی ، پاکستان
تعلیمبی اے
فنشاعری
شہریتپاکستان

تصانیف

  • ذکر خیر الانام

نمونہ کلام

نعت شریف

کوئی ان کے بعد نبی ہوا ؟نہیں ان کے بعد کوئی نہیں
کہ خدا نے خود بھی تو کہدیا ، نہیں ان کے بعد کوئی نہیں
کوئی ایسی ذاتِ ہمہ صفت، کوئی ایسا نورِ ہمہ جِہت
کوئی مصطفےٰ، کوئی مجتبےٰ ، نہیں ان کے بعد کوئی نہیں
بجز ان کے رحمتِ ہر زماں، کوئی اور ہو تو بتایئے
نہیں ان سے پہلے کوئی نہ تھا، نہیں ان کے بعد کوئی نہیں
کسی ایسی ذات کا نام لو جو امیں بھی ہو جو اماں بھی ہو
یہ مرے یقیں کا ہے فیصلہ ،نہیں ان کے بعد کوئی نہیں
یہ نگار خانہء روزو شب‘ اُسی مبتدا کی خبر ہے سب
مگر ایسا جلوہء حق نما، نہیں ان کے بعد کوئی نہیں
یہ سوال تھا کوئی اور بھی ہے گناہگاروں کا آسرا
تورواں رواں یہ پکار اٹھا،نہیں ان کے بعد کوئی نہیں
وہ قدم اٹھے تو بیک قدم ہمہ کائنات تھی زیرِپا
یہ بلندیا ں کوئی چھو سکا،نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

غزل

ابھی نہ جاؤ ابھی راستے سجے بھی نہیں
ابھی چراغ سر کہکشاں جلے بھی نہیں
جبین چرخ پہ گلگونۂ شفق مل کر
ابھی تو شام کے سائے کہیں گئے بھی نہیں
ابھی ابھی تو جمائی ہے میں نے بزم خیال
ابھی افق بہ افق بام و در سجے بھی نہیں
عروس شب نے ابھی چاندنی اتاری ہے
ابھی تو گیسوئے شب ٹھیک سے کھلے بھی نہیں
ابھی سے ترک تعلق کے مشورے تو نہ دو
ابھی تو یادوں کے سارے دیے بجھے بھی نہیں
مرے سفر میں ستارے تھے بس شریک سفر
یہ راہ رو تو مری رہگزر کے تھے بھی نہیں

غزل

میں جو اپنے حال سے کٹ گیا تو کئی زمانوں میں بٹ گیا
کبھی کائنات بھی کم پڑی کبھی جسم و جاں میں سمٹ گیا
یہی حال ہے کئی سال سے نہ قرار دل نہ سکون جاں
کبھی سانس غم کی الٹ گئی کبھی رشتہ درد سے کٹ گیا
مری جیتی جاگتی فصل سے یہ سلوک باد سموم کا
مری کشت فکر اجڑ گئی مرا ذہن کانٹوں سے پٹ گیا
نہ دیار درد میں چین ہے نہ سکون دشت خیال میں
کبھی لمحہ بھر کو دھواں چھٹا تو غبار راہ میں اٹ گیا
نہ وہ آرزو نہ وہ جستجو نہ وہ رنگ جامۂ بے رفو
بھلا اس وجود کا وزن کیا جو مدار شوق سے ہٹ گیا
نہ وہ کیف شب نہ وہ ماہ شب نہ وہ کاروان غزال شب
جہاں ذکر ہجر و وصال تھا وہ ورق ہی کوئی الٹ گیا

حنیف اسعدی کی ترتیب کردہ کتابیں

صفحہ 1

حنیف اسعدی کی کتابیں

صفحہ 1

اردو کتابیں 2020ء۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

صرف کتاب ڈان لوڈ ہو سکتی ہے