Skip to content
حبیب سیفی

حبیب سیفی

اردو شاعر اور نقاد

حبیب سیفی
معلومات شخصیت
قلمی نامحبیب سیفی
فنشاعر، نقاد
اصناف ادبشاعری، تنقید
زباناردو
شہریتبھارت

تصانیف

  • درخشںدہ ستارے
  • دیدہ ور
  • مستقبل کے چاند ستارے
  • شوکت پردیسی فکر و فن کے آئینے میں

نمونہ کلام

غزل
کبھی ڈھلتے ہوئے سورج کا منظر ہی نہیں دیکھا
ترے دل سے پرے میں نے گزر کر ہی نہیں دیکھا
بتاؤں کیا گزرتی ہے مرے بچوں کے ذہنوں پر
ہوئی مدت تلاش رزق میں گھر ہی نہیں دیکھا
میں آئینہ سدا رکھتا ہوں مستقبل کے منظر کا
کبھی ماضی کی جانب میں نے مڑ کر ہی نہیں دیکھا
نہ ساحل پر نہ کشتی پر کوئی تہمت رکھی میں نے
تھا ڈر دل میں تلاطم کا سمندر ہی نہیں دیکھا
کمی شاید ہے قسمت کی کہ آنکھوں نے مری اب تک
جسے الماس کہتے ہیں وہ پتھر ہی نہیں دیکھا

اردو کتابیں 2020ء۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں