احمد حاطب صدیقی
1956 | کراچی ، پاکستان
پاکستانی کالم نگار اور شاعر
| احمد حاطب صدیقی | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائشی نام | احمد حاطب صدیقی |
| پیدائش | 3 فروری 1956 (69 سال) کراچی |
| رہائش | کراچی اسلام آباد |
| شہریت | پاکستان |
| عرفیت | ابو نثر |
| عملی زندگی | |
| قلمی نام | ابو نثر |
| دور | معاصر |
| مادر علمی | جامعہ کراچی |
| تعلیمی اسناد | ایم اے |
| پیشہ | بچوں کے مصنف، کالم نگار، شاعر |
| ملازمت | روزنامہ جسارت |
| کارہائے نمایاں | بچوں کا ادب، کالم نگاری |
حالات زندگی
احمد حاطب صدیقی (پیدائش: 3 فروری 1956ء) ایک پاکستانی کالم نگار، مزاح نگار، شاعر اور بچوں کے ادیب ہیں، بچوں کے لیے شاعری بھی کرتے ہیں، ان کی نظم یہ بات سمجھ میں آئی نہیں بہت مشہور ہوئی ہے۔ حاطب صدیقی کی وجہ شہرت ان کی مزاح نگاری بھی ہے۔ ابونثر کے قلمی نام سے ایک طویل عرصے سے پُرمزاح کالم لکھ رہے ہیں۔
پی آئی اے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ میں 1978ء تا 2016ء ملازم رہے۔ملازمت کے آخری ایام میں اسلام آباد ائر پورٹ پر تعینات رہے اور اسسٹنٹ مینیجر (مارکیٹنگ) کے عہد ے سے 2016ء میں سبک دوش ہوئے۔ اسلام آباد ہی میں مقیم ہیں۔ آج کل رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد کے شعبے رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیاسائنسز میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن، اسلام آباد میں بچوں کی تعمیر سیرت کے موضوعات پر ہم نصابی کتب کی تصنیف و تالیف کاکام کر رہے ہیں۔ہفت روزہ فرائیڈے اسپیشل کراچی میں اصلاحِ زبان کے موضوع پر ان کا ہفتہ وار کالم غلطی ہائے مضامین ہر ہفتے پابندی سے شائع ہوتا ہے اور سماجی ذرائع ابلاغ پر گردش کرتا ہے۔ اُن کایہ کالم اُردو خواں طبقے میں عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے۔جامعہ کراچی سے بی ایس سی آنرز (ریاضی) اور ایم اے (معارفِ اسلامی) کی سند حاصل کی۔
تصانیف
بچوں کے لیے
- امام بخاری کا کارنامہ (دعوہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد) 1997ء
- نٹ کھٹ نظمیں (مطبوعات اطفال راولپنڈی) 1997ء
- یہ بات سمجھ میں آئی نہیں۔ نظموں کا مجموعہ (ادارہ مطبوعات طلبہ۔ کراچی) 2017ء
- تم تو لڑکی ہو.کہانی (اسلامک ریسرچ اکیڈمی۔ کراچی) 2017ء
- بے چارے فکری ماموں۔ کہانی (اسلامک ریسرچ اکیڈمی۔ کراچی)2017ء
- مس مانو کی مزے دار میاؤں میاؤں۔ کہانی (اسلامک ریسرچ اکیڈمی۔ کراچی)2017ء
- وہ لڑکا گیا کہاں؟ کہانی (اسلامک ریسرچ اکیڈمی۔ کراچی)2017ء
- کلاس روم۔ کہانی (اسلامک ریسرچ اکیڈمی۔ کراچی)2017ء
- مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتے۔ کہانی (اسلامک ریسرچ اکیڈمی۔ کراچی)2017ء
- ذخیرہ الفاظ برائے جماعت اول تا پنجم (دائرہ علم و ادب پاکستان)2018ء
- آؤ بیٹھیں سنیں کہانی۔ اسلامی واقعات پر مشتمل 100 کہانیاں تین جلدوں میں (کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن۔ اسلام آباد) 2021ء
- سب سے سچے قصے۔ سیرت انبیا سے منتخب قصے۔ (کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن۔ اسلام آباد) 2023ء
- کھٹی میٹھی نظمیں بچوں کے لیے دلچسپ نظموں کا مجموعہ۔(پریس فار پیس فاؤنڈیشن۔لندن) 2025ء
- پیاری پیاری نظمیں ننھے منوں کے لیے نظموں کا مجموعہ۔۔(پریس فار پیس فاؤنڈیشن۔لندن) 2025ء
بڑوں کے لیے
- قربانی مسلمان کو مسلمان بناتی ہے۔ ترجمہ (منشورات۔ لاہور) 2012ء
- زیر و زبر۔ فکاہیہ کالموں کا انتخاب۔ (منشورات۔ لاہور) 2002ء
- جو اکثر یاد آتے ہیں، خاکوں کا مجموعہ
- مولانا ابوالجلال ندوی، دیدہ و شنیدہ و خواندہ۔ دلچسپ واقعات پر مشتمل مولانا ابوالجلال ندوی کی سوانح عمری۔ (اسلامک ریسرچ اکیڈمی۔ کراچی) 2017ء
- قابل رشک اساتذہ کی پانچ خوبیاں۔ (کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن۔ اسلام آباد) 2023ء
- پھولوں کی زباں زبان کی درستی سے متعلق شگفتہ اور پُر مزاح کالموں کا مجموعہ(پریس فار پیس فاؤنڈیشن۔لندن) 2024ء (اب تک دو ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔)
- بچوں کے لیے کیسے لکھیں؟ چند رہنما اصول، دائرہ علم و ادب، شعبہ بچوں کا ادب، دسمبر 2025ء