Skip to content
آغا حیدر حسن

آغا حیدر حسن

(1893—1976)
اردو نثر نگار اور پروفیسر

آغا حیدر حسن
معلومات شخصیت
پیدائش 14 اگست 1893
دہلی
وفات 5 نومبر 1976 (عمر 83 سال)
حیدرآباد
قومیتبھارتی
عملی زندگی
پیشہاردو پروفیسر
وجہ شہرتاردو نثر نگار

پیدائش

آغا حیدر حسن مرزا 14 اگست 1893ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام آغا صفدر حسن مرزا تھا۔


تعلیم

آغا اعلٰی تعلیم کے لیے علی گڑھ گئے تھے۔


سیاسی سرگرمیاں

آغا، علی برداران، حکیم اجمل خان، موہن داس گاندھی وغیرہ کے ساتھ تحریک خلافت میں شامل ہوئے۔ اس کی وجہ سے انھیں اولاً علی گڑھ اور بعد میں دہلی چھوڑنا پڑا تھا۔


حیدر آباد میں سکونت

آغا سر راس مسعود کے مشورے پر حیدرآباد آئے اور یہیں سکونت اختیار کیے۔


ملازمتیں

آغا، حیدرآباد نے کے بعد پہلے پولیس کی ملازمت اختیار کیے تھے۔ پھر وہ نظام کالج میں اردو کے پروفیسر کے طور مقرر ہوئے۔


رہائش

آغا حیدر حسن مرزا شروع شروع میں حیدرآباد کے اے سی گارڈز علاقہ میں قیام پزیر تھے۔ اس کے بعد وہ بنجارا ہلز کے علاقہ میں اپنا الگ مکان حیدر منزل تعمیر کر کے وہاں منتقل ہو گئے۔


تصانیف

  • پسِ پردہ
  • ندرتِ زبان
  • حیدرآباد کی سیر
  • دکنی لغت و تذکرہ دکنی مخطوطات

حلقہ احباب

  • مہاراجہ کشن پرشاد شادؔ
  • سالار جنگ سوم
  • راجا دھنراج گیرجی
  • شہزادی در شہوار
  • شہزادی اسرٰی

وفات

آغا حیدر حسن مرزا 5 نومبر، 1976ء کو وفات پا گئے تھے۔ ان کی تدفین درگاہ یوسفین، نامپلی کے احاطے میں ہوئی تھی۔


اردو کتابیں 2020ء۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں