مولانا وحیدالدین خاں
1925—2021 | دلی ، انڈیا
معروف عالم دین اور مصنف
وحیدالدین خاں، (1925ء-2021ء)ایک ہندوستانی اسلامی اسکالر، مدرسۃ الاصلاح اعظم گڑھ کے فارغ التحصیل عالم دین، مصنف، مقرر اور مفکر تھے، یہ اسلامی مرکز نئی دہلی کے چیرمین، ماہ نامہ الرسالہ کے مدیر تھے اور1967ء سے 1974ء تک الجمعیۃ ویکلی(دہلی) کے مدیر رہ چکے تھے۔ ان کی تحریریں بلا تفریق مذہب و نسل مطالعہ کی جاتی ہے, خان صاحب، پانچ زبانیں جانتے تھے، (اردو، ہندی، عربی، فارسی اور انگریزی) ان زبانوں میں لکھتے اور بیان بھی کرتے تھے، ٹی وی چینلوں میں خانصاحب کے پروگرام نشر ہوتے ہیں۔ مولانا وحیدالدین خاں، عام طور پر دانشور طبقہ میں امن پسند مانے جاتے ہیں۔ ان کا مقصد مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا، اسلام کے متعلق غیر مسلموں میں جو غلط فہمیاں ہیں انھیں دور کرنا، مسلمانوں میں مدعو قوم (غیر مسلموں) کی ایذا و تکلیف پر یک طرفہ طور پر صبر اور اعراض کی تعلیم کو عام کرنا تھا جو ان کی رائے میں دعوت دین کے لیے ضروری ہیں۔
| مولانا وحید الدین خان | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 1 جنوری 1925ء اعظم گڑھ |
| وفات | 21 اپریل 2021ء (96 سال) دہلی |
| وجہ وفات | کووڈ-19 |
| طرز وفات | طبعی موت |
| شہریت | برطانوی ہند (1925–1947) بھارت (1947–2021) |
| عملی زندگی | |
| مادر علمی | مدرسۃ الاصلاح |
| پیشہ | عالم [5]، مترجم ، فلسفی ، جنگ مخ کارکن |
| مادری زبان | ہندی |
| پیشہ ورانہ زبان | عر [6]، اردو ، ہندی ، انگریزی |
| اعزازات | |
| پدم وبھوشن (2021) گاندھی امن انعام پدم بھوشن | |
ولادت
مولانا کی پیدائش 1925 میں ضلع اعظم گڑھ، کے گاؤں بڈھریا میں پٹھان زمینداروں کے ایک خاندان میں ہوئی، چار سال کی عمر میں ان کے والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا اور ان کی پرورش ان کی والدہ زیب النساء اور ان کے چچا صوفی عبد الحمید خان نے کی۔ انھوں نے اپنی تعلیم 1938 میں سرائے میر (اعظم گڑھ) کے مدرسہ الاصلاح میں حاصل کی۔ انھوں نے اپنے عالمیت کا کورس مکمل کرنے میں چھ سال گزارے اور 1944 میں گریجویشن کیا۔
تصانیف
خاں صاحب نے عصری اسلوب میں 200 سے زائد اسلامی کتب تصنیف کی ہیں۔ جو آپ کی علمی قابلیت کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
اعزازات
- ڈیمورگس بین الاقوامی اعزاز، جو گوربہ چیف کے ہاتھوں دیا گیا
- جنوری 2021 میں انھیں ہندوستان کا دوسرا اعلی شہری اعزاز ، پدما وبھوشن سے نوازا گیا۔
- قومی یکجہتی اعزاز (بھارت)
- کمیونل ہارمونی اعزاز (بھارت حکومت)
- دیوالی بن موہنلال مہتا اعزاز
- اردو اکاڈمی ایوارڈ
- قومی اتحاد اعزاز (بھارت حکومت)
- دہلی اعزاز (دہلی حکومت)
- ارونا آصف علی، بھائی چارگی اعزاز
- قومی شہری اعزاز (بھارت حکومت)
- سیرت بین الاقوامی اعزاز
- جنوری 2000 میں بھارت کا تیسرا سب سے بڑا شہری اعزاز ، پدم بھوشن.
(12مئی،1989ء میں حکومت پاکستان نے مولانا کی کتاب، پیغمبر انقلاب(انگریزی) پر پہلا بین الاقوامی انعام دیا۔)
وفات
21 اپریل 2021ء کو بعمر 96 برس وفات پاگئے، نئی دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ پسماندگان میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں