محی الدین ابن عربی
1165-1240 | اندلس
اندلس فلسفی، صوفی شاعر
| محی الدین ابن عربی | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائشی نام | (عربی میں: محمد بن علي بن محمد بن عربي الحاتمي الطائي الأندلسي) |
| پیدائش | 28 جولائی 1165ء مرسیہ |
| وفات | 16 نومبر 1240ء (75 سال) دمشق |
| شہریت | دولت موحدین |
| عملی زندگی | |
| استاذ | محمد ابن قاسم التمیمی |
| تلمیذ خاص | صدرالدین قونوی |
| پیشہ | فلسفی، شاعر مصنف |
| پیشہ ورانہ زبان | عربی |
| شعبۂ عمل | تصوف |
| کارہائے نمایاں | فصوص الحکم ، فتوحات مکیہ ، ترجمان الاشواق |
| مؤثر | ابن سبعین |
تعارف
محی الدین محمد ابن العربی الحاتمی الطائی الاندلسی (1240ء—1165ء)، دنیائے اسلام کے ممتاز صوفی، عارف، محقق، قدوہ علما اور علوم كا بحر بیكنار ہیں۔ اسلامی تصوف میں آپ كو شیخ اکبر کے نام سے یاد كیا جاتا ہے اور تمام مشائخ آپ كے اس مقام پر تمكین كے قائل ہیں۔ مسلم تصوف میں وحدت الوجود کا تصور پہلے سے موجود تھا لیکن اس کو تفصیل سے بیان کرنا انہی کا کام ہے۔ اکثر محدثین اور بعض متکلمین، بالخصوص شیعہ علما، نے ان کے اس عقیدے کو الحاد و زندقہ سے تعبیر کیا ہے۔ مگر صوفیا انھیں شیخ الاکبر کہتے ہیں۔ ان کی تصانیف کی تعداد پانچ سو کے قریب ہے۔ جن میں فصوص الحكم اور الفتوحات المکیہ (4000 صفحات) بہت مشہور ہے۔ فتوحات المكيۃ 560 ابواب پر مشتمل ہے اور کتب تصوف میں اس کا درجہ بہت بلند ہے۔
تصانیف
- فصوص الحکم و خصوص القلم
- روح القدس فی مناصحۃ النفس (اصلاح نفس کا آئینہ حق)
- الاسفار عن نتائج الأسفار (روحانی اسفار اور ان کے ثمرات)
- فتوحات مکیہ
- التدبيرات الالهية في اصلاح المملكة الانسانية ( انسانی مملکت کی اصلاح میں خدائی تدبیریں )
- عنقاء مغرب في معرفۃ ختم الاولياء وشمس المغرب
- العقد المنظوم والسر المختوم
- محاضرة الابرار ومسامرة الاخيار
- مشاهد الاسرار القدسیۃ ومطالع الانوار الالهيۃ
- ترجمان الاشواق (عارفانہ كلام ابن عربي)
- تنزل الاملاك في حركات الافلاك
- ابن عربي كى مكمل كتب بمع رسائل
اردو تراجم كتب محی الدین ابن عربی
مندرجہ ذيل كتابوں كا اردو ترجمہ موجود ہے۔
فصوص الحكم
- فصوص الحكم ترجمہ عبد الغفور دوستى (1889 حيدرآباد دكن)۔
- فصوص الحكم ترجمہ سيد مبارك علی (1894 كانپور)۔
- فصوص الحكم ترجمہ مولوى عبد القدير صديقی يہ كتاب پنجاب يونيورسٹى كے نصاب ميں شامل ہے۔
- مولانا اشرف علی تھانوى نے فصوص الحكم پر تعليقات درج كي ہیں كتاب كا نام ہے خصوص الكلم جس مين انھوں نے ابن عربی كا دفاع كيا ہے۔
- پیر مہر على شاہ صاحب كى كتاب تحقيق الحق فی كلمۃ الحق اور ملفوظات مہريہ ابن عربی كے دفاع ميں اپنى مثال آپ ہے۔
- ابرار احمد شاہی،
فتوحات مكيہ
- فتوحات مکیہ ترجمہ مولوی فضل خان مرحوم ( وفات 1938) جس ميں پہلے 30 فصول كا ترجمہ كيا گیا تھا۔
- فتوحات مکیہ ترجمہ سليم چشتی 1987 تك ترجمے کی چار جلدیں شائع ہوئيں۔
- فتوحات مکیہ ترجمہ فاروق القادرى پہلی 2 فصول كا ترجمہ 2004 ميں شائع ہوا ہم اميد كرتے ہيں کے یہ عمل پایہ تكمیل كو پہنچے گا۔
رسائل ابن عربی
- ابن عربی کے چار رسائل
- شجرة الكون
- الكبريت الاحمر
- الامر المحكم والمربوط
- كتاب الاخلاق و الامر
كا ترجمہ 2001ء میں لاہور سے شائع ہوا ہے مترجم محمد شفيع ہیں۔
رسائل ابن العربى (جلد اول)
- ابن عربی فاؤنڈیشن نے عصری تقاضوں كو مدنظر ركھتے ہوئے جدید اور عصری اردو میں شیخ اكبر كے سہل تراجم كرنے كا بیڑا اٹھایا اس سلسلے كی پہلی كڑی رسائل ابن عربی (جلد اول) جون 2008 میں منظر عام پر آئی اس كتاب میں شیخ اكبر كے درج ذیل كتب اور رسائل شامل كئے گئے ہیں :
- كتاب الجلال والجمال
- كتاب الوصيۃ
- حليۃ الابدال
- نقش الفصوص
- رسالۃ الفناء في المشاہدہ
- كتاب اصطلاحات الصوفيۃ
- رسالہ الي امام الرازي
- كتاب الألف و ہو كتاب الأحديہ
- القسم الإلھي
- الجلالہ و ہو كلمة اللہ
- كتاب التراجم
- ميم واو نون
- التدبيرات الإلهية في اصلاح المملكة الإنسانية
مملكت انسانی كی اصلاح میں خدائی تدبیریں دسمبر 2018ء كو شائع ہوئی۔
- مشكاة الأنوار فيما روي عن اللہ من الأخبار بنام101 احادیث قدسی
مکمل عربی متن اردو ترجمے اور شیخ اکبر کے نزدیک احادیث کی اہمیت پر شامل مقدمے کے ساتھ ابن عربی فاؤنڈیشن پاکستان سے شائع ہوئی۔ تحقیق عربی متن: اسٹیفن ہرٹنسٹائن اور مارٹن ناٹ کٹ مترجم: ابرار احمد شاہی
- الإسفار عن نتائج الأسفار بنام روحانی اسفار اور ان کے ثمرات، تحقیق شدہ مکمل عربی متن، اردو ترجمے کے ساتھ ابن عربی فاؤنڈیشن سے شائع ہوئی۔، تدوین عربی متن: ڈینس گرل (داؤد الفقیر) فرانسیسی اسکالر، ابرار احمد شاہی
- روح القدس فی مناصحة النفس
- نفس کا آئینہ حق