Skip to content
شوکت صدیقی

شوکت صدیقی

(1923—2006) کراچی ، پاکستان
مقبول ترین پاکستانی فکشن رائیٹر

شوکت صدیقی (پیدائش: 20 مارچ، 1923ء – وفات: 18 دسمبر، 2006ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے شہرۂ آفاق ناول و افسانہ نگار تھے جو اپنے ناول "خدا کی بستی” کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔

شوکت صدیقی
معلوماتِ شخصیت
پیدائش 20 مارچ 1923ء
لکھنؤ
تاریخ وفات 16 دسمبر 2006ء (83 سال)
رہائش کراچی
شہریت پاکستان
برطانوی ہند
عملی زندگی
تعلیمی اسناد ایم اے
پیشہ افسانہ نگار، ناول نگار، صحافی
پیشہ ورانہ زبان اردو
کارہائے نمایاں خدا کی بستی، جانگلوس
تحریک ترقی پسند تحریک
اعزازات
کمال فن ادب انعام (2001)
آدم جی اعزاز (1959)
ستارۂ امتیاز
تمغائے حسن کارکردگی

حالات زندگی

شوکت صدیقی 20 مارچ، 1923ء کو برطانوی ہندوستان کے علاقے لکھنؤ میں پیدا ہوئے ۔ 1946ء میں سیاسیات میں ایم اے کرنے کے بعد 1950ء میں کراچی آ گئے۔ کراچی میں 1952ء میں ثریا بیگم سے شادی ہوئی۔ ناولوں اور متعدد کہانیوں کے مجموعوں کے خالق کے علاوہ علاوہ وہ اردو کے ایک ممتاز صحافی بھی تسلیم کیے جاتے تھے اور متعدد نامور صحافی ان سے صحافت سیکھنے کا اعتراف کرتے ہیں۔ وہ کئی ہفت روزہ اور روزنامہ اخبارات سے وابستہ رہے۔ تاہم عملی زندگی کا آغاز انیس سو چوالیس میں ماہنامہ ’ترکش‘ سے کیا۔ وہ روزنامہ ’مساوات‘ کراچی کے بانی ایڈیٹر اور روزنامہ "مساوات” لاہور اور روزنامہ "انجام” کے چیف ایڈیٹر بھی رہے۔ ایک عرصہ تک وہ ہفت روزہ ’الفتح‘ کراچی کے سربراہ بھی رہے جس اخبار میں کئی ادبی صحافیوں نے کام کیا جنھیں آج پاکستان کے بڑے صحافیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔


اعزازات

آپ نے درج ذیل اعزازات حاصل کیے:

  • آدم جی ادبی ایوارڈ (1960ء)
  • تمغائے حسن کارکردگی (1997ء)
  • کمال فن ایوارڈ (2002ء)
  • ستارۂ امتیاز (2003ء)
  • خواجہ غلام فرید آدبی ایوارڈ (2000ء)

تصانیف

شوکت صدیقی نے کئی ڈرامے، کالم، ناول اور افسانے لکھے۔

کالم

آپ کے کالم ’طبقاتی جدوجہد اور بنیاد پرستی‘ کے عنوان سے کتابی شکل میں شائع ہو چکے ہیں۔

افسانے

آپ کے افسانوی مجموعوں میں ’تیسرا آدمی‘ 1952ء، ’اندھیرا اور اندھیرا‘ 1955ء، ’راتوں کا شہر‘ 1956ء اور ’کیمیا گر‘ 1984ء شامل ہیں۔

ناول

شوکت صدیقی کے ناولوں میں ’کمیں گاہ‘ 1956ء، ’خدا کی بستی‘ 1958ء، ’جانگلوس‘ 1988ءاور ’چار دیواری‘ 1990ء میں شائع ہوئے۔

"جانگلوس” ان کا ایک طویل ناول ہے جس کے اب تک کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ اس ناول کوپنجاب کی الف لیلیٰ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے ناول "خدا کی بستی” کے 46 ایڈیشن شائع ہوئے اور یہ اردو کا واحد ناول ہے جس کا 42 دیگر زبانوں میں ترجمہ بھی ہوا۔


وفات

کراچی میں علالت کے بعد 18 دسمبر، 2006ء کو ان کا انتقال ہوا اور کراچی ہی میں دفن ہوئے۔


اردو کتابیں 2020ء۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں