Skip to content
شوکت سبزواری

شوکت سبزواری

(1908—1973) کراچی ، پاکستان
معروف ماہر لسانیات،نقاد،محقق، شاعر

ڈاکٹر شوکت سبزواری
معلومات شخصیت
پیدائش سید شوکت علی
13 اکتوبر 1908
میرٹھ، برطانوی ہندوستان
وفات 19 مارچ 1973 (عمر 64 سال)
کراچی، پاکستان
قلمی نام شوکت سبزواری
پیشہ ماہرِ لسانیات، نقاد، محقق، شاعر
زبان اردو
نسل مہاجر قوم
شہریت پاکستانی
تعلیم ایم اے (اردو)
ایم اے (عربی)
ایم اے (فارسی)
پی ایچ ڈی (اردو لسانیات)
اصناف لسانیات، تحقیق، شاعری، تنقید
نمایاں کام اردو لسانیات
اردو قواعد
اردو زبان کا ارتقا
داستانِ زبانِ اردو

حالات زندگی

ڈاکٹر شوکت سبزواری 13 اکتوبر، 1908ء کو میرٹھ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل سید شوکت علی تھا۔ انھوں نے فارسی، عربی اور اردو میں ایم اے اور بعد ازاں اردو لسانیات میں پی ایچ ڈی کی۔ تقسیم ہند کے بعد پہلے ڈھاکہ یونیورسٹی میں صدر شعبہ اردو و فارسی کے فرائض انجام دیے، اس کے بعد کراچی میں ترقی اردو بورڈ (موجودہ اردو لغت بورڈ) کے مدیر اور پھر مدیرِ اعلیٰ رہے۔


تصانیف

  • اردو لسانیات
  • اُردو زبان کا اِرتقا
  • اردو قواعد
  • داستانِ زبانِ اردو
  • غالب-فکر وفن
  • نئی پُرانی قدریں
  • فلسفہ کلام ِغالب

وفات

ڈاکٹر شوکت سبزواری 19 مارچ، 1973ء کو کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے اور پاپوش نگر قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔


اردو کتابیں 2020ء۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں