Skip to content
حبیب اشعر دہلوی

حبیب اشعر دہلوی

(1919—1971) لاہور ، پاکستان
اردو شاعر، ناول نگار ، ڈرامہ نگار، ادیب

حبیب اشعر دہلوی
معلومات شخصیت
قلمی نامحبیب اشعر دہلوی
پیدائش1919ء | دہلوی
وفات5 جون 1971ء | لاہور
فنشاعر، نقاد
زباناردو
اصناف ادبشاعری، ڈرامہ، ناول، تنقید
شہریتپاکستان

حالات زندگی

جناب حبیب اشعر ماہر مستند طبیب تھے۔1919 میں دہلی میں پیدا ہوئے۔مسیح الملک حکیم اجمل خان صاحب کے خاندان سے قلبی رشتہ تھا۔پاکستان کے قیام کے بعد لاہور آ گئے۔حکیم محمد اجمل صاحب کے پوتے اور اجمل لیبارٹریز کے مالک جناب حکیم نبی خان جمال سویدا سے گہرے مراسم تھے۔ (حکیم نبی خان جمال سویدا مسیح الملک حکیم محمد اجمل خان کی قائم کردہ حکماء کی قدیم نمائندہ طبی تنظیم طبی کانفرنس کےصدر بھی تھے )معروف نثر نگار انتظار حسین نے حکیم حبیب اشعرکو درویش طبیب قرار دیا ہے۔حبیب اشعر اردو کے شدید دلدادہ تھے۔ان کے پاس آنے والے مریضوں کو دہلی کے مخصوص ذائقے کی یادگار چائے یا خالص شربت ضرور پیش کیا جاتا۔ اور ساتھ ہی اردو کے بہترین اشعار سے روح کی تواضع بھی کی جاتی۔شعراء کرام سے دواء کی قیمت لینا زیادتی اور خطاء قرار دیتے تھے۔۔ شاعری کی آمد کا عالم یہ تھا کہ نسخہ تحریر کرنے کے لئے قلَم اٹھاتے تو اشعار اترنے لگتے۔ مہمان نوازی کا جذبہ اتنا گہرا کہ شعراء کو چائے اپنے ہاتھ سے بنا کر پلاتے ماہنامہ ”حاذق“ لاہور کے مدیر اور لاہور سے چھپنے والے ”فنون“ کے شریک مدیر بھی رہے دو کتابیں۔ ”راز و نیاز“، اور ”اُردُو غزل کا مُستقبِل“ بھی تحریر فرمائیں۔
نسبی جانشین نہ ہونے کے باعث بہت سا کلام منظر عام پر نہ آسکا۔ البتہ یہ بھی ٹھیک ہی ہُوا ورنہ کسی ناشر کے ہاتھ لگ جاتا تو اس کی چاندی ہو جاتی کیونکہ ساغر ، اور اقبال ساجد کا کلام آج بھی ناشرین کی روزی روٹی کا ذریعہ ہے۔


تصانیف

  • راز و نیاز
  • اردو کا مستقبل
  • پکار
  • تاج

وفات

حبیب اشعر دہلوی نے 5 جون 19171ء کو لاہور میں وفات پائی۔


نمونہ کلام

غزل
بے نیازی سے مدارات سے ڈر لگتا ہے
جانے کیا بات ہے ہر بات سے ڈر لگتا ہے
ساغر بادۂ گل رنگ تو کچھ دور نہیں
نگہ پیر خرابات سے ڈر لگتا ہے
دل پہ کھائی ہوئی اک چوٹ ابھر آتی ہے
تیرے دیوانے کو برسات سے ڈر لگتا ہے
اے دل افسانۂ آغاز وفا رہنے دے
مجھ کو بیتے ہوئے لمحات سے ڈر لگتا ہے
ہاتھ سے ضبط کا دامن نہ کہیں چھٹ جائے
آپ کی پرسش حالات سے ڈر لگتا ہے
میں جو اس بزم میں جاتا نہیں اشعرؔ مجھ کو
اپنے سہمے ہوئے جذبات سے ڈر لگتا ہے

حبیب اشعر دہلوی کی کتابیں

صفحہ 1

اردو کتابیں 2020ء۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں