احمد علی حاکم
معروف نعت گو شاعر
| اصل نام | احمد علی حاکم |
| تخلص | حاکم |
| شہریت | پاکستانی |
| شعبہ | نعت خوانی |
| پتہ | ساہیوال، پاکستان |
ادبی خدمات
الحاج احمد علی حاکم ساہیوال کے منفرد انداز کے نعت گو شاعر و نعت خواں ہیں۔ ان کی نعتوں کے کئی البم بن چکے ہیں نعت کی دنیا میں بہت معروف ہیں۔ یہ اردو اور پنجابی میں نعت لکھتے اور پڑھتے ہیں۔
نمونہ کلام
نعت شریف
| ان پہ دینے کو جان پھرتے ہیں |
| لے کہ سارا سامان پھرتے ہیں |
| ان کا چہرہ ہے بس نگاہوں میں |
| ہم تو پڑھتے قرآن پھرتے ہیں |
| سر جھکانے کو ان کے قدموں میں |
| ڈھونڈتے ہم نشان پھرتے ہیں |
| ابن حیدر میدان کربل میں |
| لے کہ اکبر جوان پھرتے ہیں |
| دیکھا حاکم ہمیں تو بولے نکیر |
| ان کے یہ نعت خوان پھرتے ہیں |