Skip to content
ابن انشا

ابن انشا

(1927—1978) کراچی ، پاکستان
ممتاز پاکستانی شاعر اور مزاح نگار

ابن انشاء، اردو کے ایک شاعراور مزاح نگارتھے۔

ابن انشا
معلومات شخصیت
پیدائشی نامشیر محمد خان
پیدائش15 جون 1927ء
پھلور، پنجاب، برٹش راج
وفات11 جنوری 1978ء (51 سال)
لندن، مملکت متحدہ
وجہ وفاتلیمفوما
طرز وفاتطبعی موت
قومیتپاکستانی
عرفیتانشا
عملی زندگی
صنفغزل
مادر علمیجامعہ پنجاب، جامعہ کراچی
پیشہاردو شاعر، مزاح نگار، سفرنامہ نگار اور کالم نگار
پیشہ ورانہ زباناردو
کارہائے نمایاں اردو کی آخری کتاب
چلتے ہو تو چین کو چلیے
خمارِ گندم
دنیا گول ہے
ابن بطوطہ کے تعاقب میں
متاثراردو شاعری
اعزازات
تمغائے حسن کارکردگی

پیدائش

اصلی نام شیر محمد خان تھا اور تخلص انشاء آپ 15 جون 1927ء کو جالندھر کے ایک نواحی گاؤں میں پیدا ہوئے۔


عملی زندگی

1962ء میں نیشنل بک کونسل کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ ٹوکیو بک ڈولپمنٹ پروگرام کے وائس چیئرمین اور ایشین کو پبلی کیشن پروگرام ٹوکیو کی مرکزی مجلس ادارت کے رکن تھے۔


کالم نگاری

روزنامہ جنگ کراچی اور روزنامہ امروز لاہور کے ہفت روزہ ایڈیشنوں اور ہفت روزہ اخبار جہاں میں ہلکے فکاہیہ کالم لکھتے تھے۔


سفرنامہ نگاری

ابن انشاء نے یونیسکو کے مشیر کی حیثیت سے متعدد یورپی و ایشیائی ممالک کا دورہ کیا تھا۔ جن کا احوال اپنے سفر ناموں میں اپنے مخصوص طنزیہ و فکاہیہ انداز میں تحریر کیا۔


شاعری

دو شعری مجموعے، چاند نگر اور اس بستی کے کوچے میں 1976ء شائع ہو چکے ہیں۔ 1960ء میں چینی نظموں کا منظوم اردو ترجمہ (چینی نظمیں) شائع ہوا۔


تصانیف

شاعری
  • اس بستی کے اک کوچے میں
  • چاند نگر
  • دلِ وحشی
  • بلو کا بستہ (بچوں کے لیے نظمیں)
سفرنامے
  • آوارہ گرد کی ڈائری
  • دنیا گول ہے
  • ابن بطوطہ کے تعاقب میں
  • چلتے ہو تو چین کو چلئے
  • نگری نگری پھرا مسافر
مضامین
  • آپ سے کیا پردہ
  • خمار گندم
  • اردو کی آخری کتاب

مکتوبات

  • خط انشا جی کے
تراجم
اندھا کنواں

وفات

آپ کا انتقال 11 جنوری 1978ء کو لندن میں ہوا۔ کراچی میں تدفین ہوئی. 1978ء میں ہی صدارتی تمغہ حسن کارکردگی ملا. آپ کے مداح آج بھی آپ کو یاد کرتے ہیں.

اردو کتابیں 2020ء۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں