Skip to content
نگار فاروقی

نگار فاروقی

1924-2004 | کراچی، پاکستان
پاکستانی شاعر

نگار فاروقی
معلومات شخصیت
اصل نامضامن حسین
قلمی نامنگار فاروقی
والد کا نامحکیم محبوب حسین
پیدائش10 Oct 1924 | آگرہ, اتر پردیش
وفات2004 | کراچی
فنشاعر
شہریتپاکستان

تصانیف

  • اللہ الصمد
  • ازل تا ابد
  • بیت الغزل
  • اک آگ غم تنہائی کی
  • حرف حرف کائنات

نمونہ کلام

نعت شریف

نہ کیوں لفظوں سے پھوٹے روشنی، مضمون سے خوشبو کر لیں
جو شامل نعت کے اشعار میں دل کا لہو کر لیں
 
بٹے ہیں اس قدر فرقوں میں پہچانے نہیں جاتے
کہاں ہمت کسی سے دین پر ہم گفتگو کر لیں
 
کیا ہے دامن اسلام چاک اپنے ہی لوگوں نے
ہمیں مہلت نہیں اتنی کہ دامن کو رفو کر لیں
 
قیامت میں رسول اللہ کو کیا منہ دکھائیں گے
سر بزم جہاں تو جتنا چاہیں ہاؤ ہو کر لیں
 
مگر سچائی جو اسلام کی ہے مٹ نہیں سکتی
مخالف بولہب سی دشمنی بھی ہو بہو کر لیں
 
نگار آقا سے اپنے کیا کہیں گے یہ تو ہم سوچیں
مدینے میں پہنچنے ہی سے پہلے جستجو کر لیں
 

غزل

میرا جنوں مرے لیے رسوائی بن گیا
پھر یہ ہوا کہ شہر تماشائی بن گیا
 
اترا جو میری روح میں خوشبو تھا ، رنگ تھا
سمٹا تو میری آنکھ کی بینائی بن گیا
 
دیکھا تھا اس کو میں نے شب ماہتاب میں
یہ اتفاق وجہِ شناسائی بن گیا
 
میں بھی عذاب ترک تعلق میں گھر گیا
وہ بھی سمندروں کی سی گہرائی بن گیا
 
یہ کھیل دھوپ چھاؤں کے کتنے عجیب ہیں
جو اجنبی تھا آج مرا بھائی بن گیا
 
کہتے ہیں جس کو شاعری آساں نہ تھی نگار
اب یہ ہنر بھی قافیہ پیمائی بن گیا
 

نگار فاروقی کی کتابیں

صفحہ 1

اردو کتابیں 2020ء۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

صرف کتاب ڈان لوڈ ہو سکتی ہے