غلام محمد قاصر
1941—1999 | ڈیرہ اسماعیل خان ، پاکستان
پاکستان کے مقبول اور ممتاز شاعر
غلام محمد قاصر پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، ڈراما نگار، گیت نگار اور نقاد تھے۔
| غلام محمد قاصر | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 4 ستمبر 1944ء پہاڑ پور، خیبر پختونخوا |
| وفات | 20 فروری 1999ء (55 سال) پشاور |
| شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | شاعر |
| اعزازات | |
| تمغائے حسن کارکردگی | |
پیدائش
غلام محمد قاصر 1944ء میں پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے 40 کلومیٹر شمال میں واقع ایک چھوٹے سے قصبے پہاڑ پور میں پیدا ہوئے۔
ادبی خدمات
انھوں نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے لیے متعدد ڈرامے اور پروگرام لکھے جو ناظرین و سامعین میں بے حد مقبول ہے۔ قاصر کا تحریر کردہ ڈراما سیریل تلاش اور بچوں کے لیے کھیل بھوت بنگلہ نے خاص طور پر بہت مقبولیت حاصل کی۔ قاصر نے پاکستان کے کچھ اہل قلم پر عمدہ مضامین رقم کیے۔ پاکستان اور بیرون ملک پاکستان منعقد ہونے والے مشاعروں اور ادبی کانفرنسوں میں شرکت بھی کی۔ جبکہ این ڈبلیو ایف پی ٹیکسٹ بک بورڈ کے لیے ساتویں، گیارہویں جماعت کے لیے نصاب مرتب کیا۔
تصانیف
- تسلسل
- آٹھواں آسماں بھی نیلا ہے
- دریائے گماں
وفات
تین ماہ تک جگر کے سرطان میں مبتلا رہنے کے بعد غلام محمد قاصر 20 فروری 1999ء کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔ ان کی وفات پر ادبی حلقوں میں یہ بازگشت سنائی دی گئی کہ جدید غزل کے امکانات کا شاعر رخصت ہو گیا ہے۔ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان نے غلام محمد قاصر کے انتقال پر تعزیتی پروگرام نشر کیے۔
اعزازات
- صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی (اردو شاعری ) 2007ء (غلام محمد قاصر پاکستان کے واحد ادیب ہیں جنھیں مرنے کے بعد تمغۂ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا)
- پروین شاکر عکس خوشبو ایوارڈ برائے بہترین شاعری
- وثیقہ اعتراف (اردو ادب ) ہمدرد فاؤنڈیشن کراچی 1994ء
- بہترین نغمہ نگار ایوراڈ۔ پی ٹی وی پشاور۔ 1993ء
- بولان ایوارڈ۔ بہترین ڈراما نگار /شاعری بولان اکیڈیمی 1993ء
- سردار عبد الرب نشتر ایوارڈ ( گولڈ میڈل ) برائے بہترین شاعری اباسین آرٹس کونسل پشاور 1988ء