عصمت جاوید
1936-2002
نقاد، محقق اور شاعر
| عصمت جاوید | |
| معلومات شخصیت | |
| نام | عصمت اللہ |
| قلمی نام | عصمت جاوید |
| پیدائش | 2 اگست 1922ء | پونا، انڈیا |
| وفات | 19 اگست 2002ء |
| فن | مصنف ، شاعر |
| اصناف ادب | شاعری |
تصانیف
- اکیلا درخت
- بیاں اپنا اپنا
- فکر پیما
- لسانیاتی جائزے
- نئی اردو قواعد
- قفس رنگ
- اردو پر فارسی کے لسانی اثرات
- وجدان
نمونہ کلام
غزل
| مجھے تھا ناز اک دل پر ہوا نذر جنوں وہ بھی |
| جنوں کیسا کہ حسن یار کا تھا اک فسوں وہ بھی |
| محبت کو جنوں تو ہم بھی کہتے ہیں مگر پھر بھی |
| جسے کہتے ہیں سب ترک محبت ہے جنوں وہ بھی |
| محبت ایک شعلہ جس میں گرمی بھی اجالا بھی |
| جسے سمجھا تھا ساز عشق ہے سوز دروں وہ بھی |
| اگر جنت فقط آسودگی کام و دہن کی ہے |
| تو پھر کیوں میری نظروں میں نہ ہو دنیائے دوں وہ بھی |
| تمہاری نذر کے قابل اگر کچھ تھا تو دل میرا |
| مگر ہے پنجۂ آلام میں صید زبوں وہ بھی |
| رہے دنیا کے طالب ترک دنیا کر کے بھی دیکھا |
| تمناؤں کا خوں یہ بھی تمناؤں کا خوں وہ بھی |
| دیار عشق میں ہم خاکسار اچھے رہے جاویدؔ |
| جو سرکش تھے یہاں پائے گئے ہیں سرنگوں وہ بھی |
غزل
| جو مستحق ہیں اصل میں آب حیات کے |
| پیاسے وہی ملیں گے کنارے فرات کے |
| اب اک نئی لغت کے حوالے سے بات کر |
| اب خیر و شر میں رنگ کہاں ہیں ثبات کے |
| مذہب سے ہٹ کے کھوج کریں تو پتہ چلے |
| مابین کیا تھا غزنوی و سومنات کے |
| سورج کی روشنی میں بلا کر نہ کر ذلیل |
| رہنے دے رات میں جو پرندے ہیں رات کے |
| افسوس ان سے کعبۂ دل ہو نہ سکا پاک |
| چرچے وہی ہیں آج بھی لات و منات کے |
| آوارہ پھر رہے ہیں جڑوں کی تلاش میں |
| ہم پھول پھول گھومتے بھونرے حیات کے |
| کیا کیا ہوس ہے حضرت جاویدؔ کو نہ پوچھ |
| پابند ہیں اگرچہ وہ صوم و صلٰوۃ کے |
عصمت جاوید کی ترجمہ کردہ کتابیں
صفحہ 1
عصمت جاوید کی کتابیں
صفحہ 1