Skip to content
رئیس فروغ

رئیس فروغ

1926—1982 | کراچی ، پاکستان
نئی غزل کے اہم ترین پاکستانی شاعروں میں نمایاں

رئیس فروغ (پیدائش: 15 فروری، 1926ء – وفات: 5 اگست، 1982ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور شاعر تھے۔

رئیس فروغ
معلومات شخصیت
اصل نامسید محمد یونس حسن
قلمی نامرئیس فروغ
پیدائش
15 فروری 1926ء

مرادآباد، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان
وفات5 اگست 1982 (عمر 56 سال)

کراچی،پاکستان
آخری آرام گاہعزیز آباد قبرستان، کراچی
پیشہشاعر
زباناردو
نسلمہاجر قوم
شہریتپاکستانی
اصنافغزل، نثری نظم، بچوں کی نظمیں و گیت
نمایاں کامرات بہت ہوا چلی
سورج چاند ستارے

حالات زندگی

رئیس فروغ 15 فروری، 1926ء کو مرادآباد، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید محمد یونس حسن تھا۔ ابتدائی زمانے میں انھوں نے قمر مراد آبادی کی شاگردی اختیار کی جو مراد آباد کے اہم شاعر شمار ہوتے تھے۔ تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان منتقل ہو گئے اور پہلے ٹھٹہ اور پھر کراچی میں سکونت اختیار کی۔ انھوں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ملازمت کے بزم ادب کے پی ٹی کی بنیاد ڈالی اور اس کے ادبی مجلے صدف کے مدیر بھی رہے۔ ان کے شعری مجموعوں میں بچوں کے لیے لکھی گئی نظموں کا مجموعہ ہم سورج چاند ستارے کے نام سے اور نثری نظموں اور غزلیات کا مجموعہ رات بہت ہوا چلی کے نام سے اشاعت پزیر ہوا۔


تصانیف

  • رات بہت ہوا چلی (شاعری)
  • سورج چاند ستارے (شاعری)

وفات

رئیس فروغ 5 اگست، 1982ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں عزیزآباد کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔


رئیس فروغ کی کتابیں

صفحہ 1

اردو کتابیں 2020ء۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں