Skip to content
رئیس احمر

رئیس احمر

1940—2004 | کراچی ، پاکستان
رثائی شاعری میں نمایاں شاعر

رئیس احمر پاکستان کے شاعروں میں رثائی ادب کے حوالے سے ایک منفرد نام ہے۔ اور آزاد نظم میں رثائی شاعری کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں ۔

رئیس احمر
معلومات شخصیت
اصل نامخواجہ رئیس حسین
قلمی نامرئیس احمر
پیدائش1940ء | لکھنؤ ، انڈیا
وفات2004ء | کراچی ، پاکستان
پیشہشاعر
شہریتپاکستان

حالات زندگی

خواجہ رئیس حسین المعروف رئیس احمر 1940ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام خواجہ نذر حسین تھا۔ 1949 میں ہجرت کر کے پاکستان آئے۔ کراچی یونیورسٹی سے بی اے، بی ایڈ، ایم اے، ایل ایل بی کی اسناد حاصل کیں۔ گورنمنٹ کالج ناظم آباد کراچی میں لیکچرار ہوئے۔1970 میں پنجاب چلے گئے۔ 1975 میں حکومتِ پاکستان کے محکمہ اطلاعات سے وابستہ ہوئے۔1998 میں ریٹائر ہوئے اور کچھ دن کراچی میں بسر کیے۔ لیکن بعد میں راولپنڈی میں مستقل رہائش اختیار کی ۔


تصانیف

انکا پہلا مجموعہِ کلام مراثی اور سلاموں پر مشتمل تھا۔ جو 1992 میں شائع ہوا۔ دوسرا مجموعہ غزلیات اور منظومات پر مشتمل ہے۔ دیگر کتب میں درج ذیل شامل ہیں ۔

  • کتابِ دل ( حمد، نعت، منقبت )1992۔
  • کار صد رفو ( منظومات و غزلیات )۔
  • سخن آرائیاں ( تنقیدی مضامین )۔
  • ازراہِ تکلف ( فکاہیئے اور افسانے ) ۔
  • تیر و تبر ( مزاحیہ کلام )
  • قلم فکر (سلام و مراثی)
  • زبان یار (منظوم تراجم)

وفات

خواجہ رئیس احمر سال 2004ء کو کراچی میں وفات پا گئے۔


رئیس احمر کی کتابیں

صفحہ 1

اردو کتابیں 2020ء۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں