ایوب خاور
معروف پاکستانی شاعر
ایوب خاور اردو کے نامور شاعر اور ٹیلی وژن ڈائریکٹر ممتاز براڈ کاسٹر، شاعر، پروڈیوسر اور ڈراما نگار ہیں۔
| ایوب خاور | ||
| معلومات شخصیت | ||
| پیدائشی نام | ایوب خاور | |
| قلمی نام | ایوب خاور | |
| ولادت | 12 جون1948ء چکوال | |
| ابتدا | راولپنڈی، پاکستان | |
| وفات | لاہور (پنجاب) | |
| اصناف ادب | شاعری | |
| ذیلی اصناف | غزل، نعت | |
| تعداد تصانیف | تین | |
| تصنیف اول | موسم گل خزاں | |
| تصنیف آخر | بہت کچھ کھوگیا ہے | |
| معروف تصانیف | موسم گل خزاں، تمھیں جانے کی جلدی تھی ، بہت کچھ کھوگیا ہے | |
ولادت
ایوب خاور 12 جون 1948ء کو پیدا ہوئے۔ شاعر ایوب خاورکا تعلق چکوال کے مشہور فوجی خاندان سے ہے، ان کے پردادا،دادا اوروالد انگریزفوج میں رہے۔ ان کے والد صاحب نے انگریزفوج کی طرف سے دوسری جنگِ عظیم میں بھی حصہ لیاتھا۔
تصانیف
- موسم گل خزاں
- تمہیں جانے کی جلدی تھی
- بہت کچھ کھو گیا ہے
اعزازات
حکومت پاکستان نے ان کے فن کے اعتراف میں 14 اگست 2013ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔
نمونہ کلام
غزل
| سات سروں کا بہتا دریا تیرے نام |
| ہر سر میں ہے رنگ دھنک کا تیرے نام |
| جنگل جنگل اڑنے والے سب موسم |
| اور ہوا ہے سبز دوپٹہ تیرے نام |
| ہجر کی شام اکیلی رات کے خالی در |
| صبح فراق کا زرد اجالا تیرے نام |
| تیرے بنا جو عمر بتائی بیت گئی |
| اب اس عمر کا باقی حصہ تیرے نام |
| ان شاعر آنکھوں نے جتنے رنگ چنے |
| ان کا عکس اور میرا چہرہ تیرے نام |
| دکھ کے گہرے نیلے سمندر میں خاورؔ |
| اس کی آنکھیں ایک جزیرہ تیرے نام |
حوالہ جات
- وکی پیڈیا
- انٹرنیٹ آرکائیو