Skip to content
انیس اشفاق

انیس اشفاق

ناول نگار ، نقاد اور شاعر

انیس اشفاق
معلومات شخصیت
قلمی نامانیس اشفاق
پیدائش1950ء
فنناول نگار، افسانہ نگار ، شاعر، مترجم، نقاد
زباناردو، ہندی
شہریتبھارت

حالات زندگی اور ادبی خدمات

انیس اشفاق عہد جدید کے ناول نگار، افسانہ نگار، شاعر، مترجم، خاکہ نویس، سفر نامہ نگار، نقاد اور محقق ہیں۔ انہوں نے لکھنو کے ایک پرانے محلے بزازے میں 1950 ء میں جنم لیا۔ ابتدائی تعلیم ماں کی گود سے نصیب ہوئی۔ ان کی ماں ایک پڑھی لکھی خاتون تھیں اور انیس اشفاق کا تلفظ اور لب و لہجہ درست کرنے میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ وہ انیس اشفاق کو تقاریر لکھ کر دیا کرتیں اور شیشے کے سامنے کھڑا کر کے ان کی پریکٹس کرواتیں۔

اس کے علاوہ وہ مدرسوں سے بھی فیض یاب ہوئے۔ ایم اے اردو میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ایم۔ فل اور پی۔ ایچ۔ ڈی میں کافی نام کمایا۔ انہوں نے بچپن میں ہی لکھنا شروع کر دیا تھا۔ بچوں کے لیے چھوٹی چھوٹی کہانیاں لکھا کرتے اور انہیں پھاڑ دیتے۔ آہستہ آہستہ ذہنی پختگی آتی گئی، شعور کے پردے وا ہوتے گئے۔ جس بچے نے بچوں ہی کے لیے کہانیاں لکھنے سے فنی زندگی کا آغاز کیا، آج ادبی حلقوں میں ان کا نام احترام سے لیا جاتا ہے اور دنیا انہیں رشک کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انیس اشفاق کی زندگی اور فن میں ٹھہراؤ نہیں ہے۔ کبھی وہ شاعری کی دہلیز پہ قدم رکھتے ہیں تو کبھی ان کی طبعیت تنقید کی طرف راغب ہو جاتی ہے۔ کبھی وہ خاکہ لکھتے ہیں، تو کبھی ان کا رجحان فکشن کی طرف ہو جاتا ہے۔ دنیا میں بہت تھوڑے لوگ یا لکھاری کثیر الجہات ہوتے ہیں۔ عمومی طور پر اس مشینی دور میں، مصروفیات کے باعث زیادہ تر لوگ ایک ہی صنف پر اکتفا کرتے ہیں، لیکن انیس اشفاق نے ادب کے سبھی چشموں سے پانی پیا ہے۔ 


تصانیف

  • ۔ دکھیارے ( ناولٹ )
  • ۔ پری ناز اور پرندے ( ناول )
  • ۔ خواب سراب ( ناول )
  • ۔ کتبے پڑھنے والے ( افسانوی مجموعہ )
  • ۔ ادب کی باتیں ( تنقیدی مضامین )
  • ۔ بحث و تنقید ( تنقیدی مضامین )
  • ۔ کوئے اور کالا پانی ( تراجم، نرمل ورما)
  • ۔ در شہر دوست داراں ( یاد نامہ، سفر نامہ کراچی)
  • ۔ یگانہ ( انتخاب )
  • ۔ قائم چاند پوری ( انتخاب )
  • ۔ مسعود حسن رضوی ادیب ( مونو گراف)
  • ۔ اردو غزل میں علامت نگاری ( تنقید )
  • ۔ غزل کا نیا علامتی نظام ( تنقید )
  • ۔ خوشبوئے خاک ( رپور تاژ )
  • ۔ روح انیس
  • ۔ ضرب الامثال
  • ۔ خاکے

اعزازات

  • ۔ غالب ایوارڈ برائے تحقیق و تنقید ( 2015 ء )
  • ۔ فخر لکھنو ایوارڈ ( 2015 ء )
  • ۔ اتر پردیش ہندی اردو ادب ایوارڈ ( 2012 ء)
  • ۔  کتاب بحث و تنقید پر، اتر پردیش اردو اکادمی کا پہلا انعام ( 2009 ء )
  • ۔ ساہتیہ اکادمی ترجمہ ایوارڈ ( 2000 ء )
  • ۔ کتاب ادب کی باتیں پر، اتر پردیش اردو اکادمی کا پہلا انعام ( 1997 ء)
  • ۔ امتیاز میر ایوارڈ ( 1993 ء)

اردو کتابیں 2020ء۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

صرف کتاب ڈان لوڈ ہو سکتی ہے